You can access the distribution details by navigating to My pre-printed books > Distribution
اس ای بُک میں مولوی محمد ذکاءاللہ دہلوی کے رسالے تقویم اللسان (مطبوعہ 1893ء) پر ایک گہری اور بصیرت افروز نظر ڈالی گئی ہے اور اس کی بنیاد پر نہایت مستحکم دلائل کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ مولوی ذکاءاللہ نے لفظ اور معنی کے متعلق بعض خیالات جو عام طور پر سوسیئر سے منسوب کیے جاتے ہیں ,اس سے کم از کم 12 سال پہلے پیش کیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مصنف نے مولوی ذکاءاللہ کے تصورِ ’انفکاک‘ اور ژاک دریدا کے ’ردِّتشکیل‘ کے مابین بنیادی مشابہت کو بھی دریافت کیا ہے حالانکہ تصورِ انفکاک کوئی باضابطہ نظریہ نہیں بلکہ ایک علمی تصور ہے جبکہ ردِّ تشکیل خود اپنی جگہ پورا ایک فلسفہ ہے۔
Currently there are no reviews available for this book.
Be the first one to write a review for the book Maulvi Zakaullah ka Tasawwur-e-Lafz-o-Maani.